اداروں کو دھمکیاں,فضل الرحمان گرفت میں آچکے ,فیصل واوڈا

Dec 21, 2020 | 15:46:PM
 اداروں کو دھمکیاں,فضل الرحمان گرفت میں آچکے ,فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر  فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا کل کے بجائے آج استعفے دیکر اسلام آباد آئیں۔ فضل الرحمان گرفت میں آچکے ہیں اس لئے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام میں اچھا تاثر جائے۔ فضل الرحمان کا کردار کیا ہے؟ ان کی ملک کیلئے خدمات کیا ہیں ؟ آئین و قانون کی پاسداری کا سبق ہمیں نہ سکھایا جائے۔ مذہب کے نام پر مکاری اور جھوٹ بول رہے ہیں ۔مذہب کے نام پر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔