اسلام آباد پہنچ کر زبردستی استعفے لیں گے،بلاول کی للکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت عوام کے درد سے ناواقف ہے۔وزیراعظم عمران خان کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے علاقے ساندہ میں دلاور بٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس کیا اس موقع پربلاول بھٹو زرداری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلاور بٹ نے آمروں کا مقابلہ کیا۔مرحوم غریبوں کا نمائندہ بن کر پیپلز پارٹی کو جوڑتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس کسی بات کا کوئی جواب نہیں ہے۔ وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ ہم نے پنجاب کی زراعت کو سب سے زیادہ اہمیت دی تھی۔وزیراعظم کو اندازہ ہی نہیں کہ لانگ مارچ کب ہونا ہے۔ لانگ مارچ میں لاہور کی عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اسلام آباد پہنچ کر زبردستی استعفے لیں گے
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے حکومت کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں چل رہے۔ سینٹ کے خفیہ بیلٹ کے معاملے پر 1973 کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔نواز شریف کے لندن میں پیزا کھانے سے جب حکومت کو تکلیف پہنچتی ہے تو بہت مزہ آتا ہے۔