(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنمائوں اور ترجمانوں کا اجلاس۔ نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے وزیراعظم، پارٹی رہنماﺅں اور ترجمانوں کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے پارٹی رہنمائوں اور ترجمانوں کو اپوزیشن کی جانب سے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نے اپوزیشن کی نیب قوانین میں تجاویز کو این آر او قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کارروائی نہ کرے، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو،سینٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دوہرا معیار سامنے آیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہم شفاف سینٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں سینٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بریفنگ بھی دی گئی۔