ن لیگ کے منحرف رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری مشروط مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے منحرف رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری مشروط مستعفی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی کوپہلااستعفیٰ موصول ہوگیا،پہلااستعفیٰ مسلم لیگ ن کے منحرف رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے دیا،میاں جلیل شرقپوری نے سپیکرپنجاب اسمبلی کومشروط استعفیٰ بھجوادیا، استعفے میں کہاگیا ہے کہ این اے120،پی پی147،پی پی138،پی پی139کے ارکان استعفے دیں،اگریہ لیگی ارکان استعفیٰ دیتے ہیں تومیں بھی مستعفی ہونے والی بات پرقائم ہوں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے اپنے ارکان اسمبلی سے 31 دسمبر تک استعفے طلب کر رکھے ہیں، ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔