مفاد عامہ کے فنڈز جاری نہ ہونے پر سپیکر پرویز الہیٰ حکومت پر برہم

Dec 21, 2020 | 17:42:PM
مفاد عامہ کے فنڈز جاری نہ ہونے پر سپیکر پرویز الہیٰ حکومت پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مفاد عامہ کے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی برہم ،حکومت کیا کررہی ہے۔ اسمبلی سے پاس کردہ بجٹ کیوں نہیں جاری کیا جا رہا؟

تفصیلات کے مطابق سپیکر پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا تو اس اسمبلی کا کیا فائدہ اسے بند کر دیاجائے۔ فنانس کمیٹی آف ڈویلپمنٹ منصوبوں کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے حکومت کیا کررہی ہے پی ٹی آئی حکومت کا اس وجہ سے اب تک کوئی منصوبہ سامنے نہیں آرہا ۔
چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی منظور شدہ بجٹ چھ ماہ سے نہیں دیاجارہا ۔کیا فائدہ ایسے بجٹ کا جو کمیٹیوں میں گھومتا رہے۔ سپیکر نے کہا کہ عمران خان نے بھی اس منصوبے کا افتتاح کیاتھا، میں نے وزیر اعلی پنجاب کو بھی کہا لیکن وزیر آباد کارڈیالوجی کا کچھ نہیں بنا۔سپیکر نےکہا کہ میں نے معاملہ سپیشل کمیٹی نمبر بارہ کے سپرد کردیا۔