(24نیوز )یو اے ای کے شاہی خاندان کے 11 افراد تلور کے شکار کے لیے ضلع چاغی پہنچ گئے ہیں۔شکاری شیخ سلطان بن تہنون بن محمد النہیان کی قیادت میں خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی نے شاہی وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ذرائع کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے شکاری پہلی مرتبہ چاغی آئے ہیں کیونکہ اس سے قبل انہیں شکار کے لیے نوکنڈی، تفتان اور سندیک کے علاقے دیے جاتے تھے۔ایئرپورٹ پہنچنے پر سول اور عسکری حکام بھی شاہی شکاریوں سے ملے جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں بذریعہ سڑک کچھ ناور کے علاقے میں ان کے کیمپ لے جایا گیا۔اماراتی وفد میں شیخ سلطان بن تہنون النہیان، عارف محمد، محمد اسمٰعیل، محمد متر عبید دالموک، محمد سعید شووین، عید جوا?ن محمد الشمسی، راشد نائل رشید، عبداللہ عودھ سعید، عبدالستار، علی مصیبح مسہار، سعید عبدللہ احمد اور تنویر ضیا ڈار شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفد جس کے پاس شکار کے لیے سامان اور شاہین ہیں وہ ایک ہفتے کے لیے اس علاقے میں رکے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کے اہلخانہ کے 14 دیگر افراد کو شکار کے موسم میں بین الاقوامی سطح پر محفوظ پرندے تلور کا شکار کرنے کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ابو ظبی کی ایگزیکٹو کونسل کے ایک رکن اور شاہی خاندان کے ممبر شیخ سلطان بن تہنون النہیان کی سربراہی میں ایک وفد شکار کے لیے صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر پہنچا تھا۔میرپورخاص ایڈیشنل کمشنر نے 8 دسمبر کو ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو کو خط لکھا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہ علاقے میں شاہی مہمانوں کے قیام کے دوران ان کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور مکمل پروٹوکول کو یقینی بنائیں۔
یو اے ای کے شاہی شکا ری چا غی پہنچ گئے
Dec 21, 2020 | 18:12:PM