10 کروڑ سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل سمگل کرنیکی کوشش ناکام

Dec 21, 2020 | 18:29:PM
 10 کروڑ سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل سمگل کرنیکی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گوادر کسٹم کلکٹریٹ کی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی، کروڑوں مالیت کا ایرانی ڈیزل ضبط کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کسٹم کلکٹریٹ نےکارروائی کے دوران دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کاتین لاکھ 56ہزارلیٹرڈیزل ضبط کر لیا۔ پنچگورکے مقام پر چھاپہ کے دوران ایرانی ڈیزل کے بڑی مقدارسمگل کرنے کی کوشش کوناکام بنادیا ۔
 پنچگورکے مقام پر9 ٹرکوں اور ٹینکر زکی تلاشی کے دوران ٹینکروں سے تین لاکھ56ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ محکمہ کسٹمز گوادرنے ایرانی ڈیزل اور آئل ٹینکرز قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پنچگور کسٹمز پانچ لاکھ53ہزار سے زائد لیٹرز ڈیزل قبضے میں لے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب کوڑ کیھڑا کے مقام پر ایف سی اور کسٹمز نے بس سے غیر ملکی ساماں آٹو پارٹس، غیر ملکی اشیا قبضے میں لے لی 16 ٹرکز/ ہینوٹرکوں کو بھی قبضے لے کر مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔