جنرل باجوہ سے چینی سفیرکی ملاقات،سی پیک پر تبادلہ خیال

Dec 21, 2020 | 18:51:PM
 جنرل باجوہ سے چینی سفیرکی ملاقات،سی پیک پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیرنے ملاقات کی، ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں سی پیک سے متعلق اموربھی زیربحث آئے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی وزیردفاع کادورہ پاکستان دونوں آہنی برادرکے تعلقات کومزیدمضبوط کرےگا،آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیرنے امن اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا۔