سندھ میں کورونا سے مزید19 اموات،644 نئے کیس رپورٹ،وزیراعلیٰ سندھ

Dec 21, 2020 | 19:01:PM
سندھ میں کورونا سے مزید19 اموات،644 نئے کیس رپورٹ،وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید19 اموات ریکارڈ کی گئیں جس سے وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد3352ہوگئی ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10234 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 644 نئے کیس سامنے آگئے،ان کاکہناتھاکہ اب تک2241962 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس میں سے 205484افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید872مریض صحت ہو چکے ہیں،عالمی وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 181602ہو گئی،سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 20530 مریض زیر علاج ہیں۔