اسلا م آ با د میں مندر ، ہندو کیمونٹی سینٹر کی دیوار تعمیر کرنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )اسلام آباد میں ہندو مندر کے تعمیر کا معاملہ، سی ڈی اے نے سیکٹر ایچ نائن میں مندر اور ہندو کیمونٹی سینٹر کے اطراف میں دیوار تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق رواں سال جون میں اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔ اسلام آباد میں یہ پہلا مندر ہو گا جس کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی ، تا ہم معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہونے پر مندر کی تعمیر میں پیشرفت التوا کا شکار ہے۔