تعلیمی اداروں کو بند ر کھناملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے،سراج الحق

Dec 21, 2020 | 19:18:PM
تعلیمی اداروں کو بند ر کھناملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے،سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ محلات میں رہنے والے حکمرانوں کوعوام کے مسائل کا ادراک کیسے ہوسکتا ہے؟ ۔
انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ریاست مدینہ اورتبدیلی کے نعروں سے دھوکہ دیا گیا،عدالتوں اور تھانوں میں آج بھی غریب کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا ویکسین کا بندوبست کیا جائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے کیونکہ ان کا مزید بند رہنا ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔