پی ایس 52ضمنی الیکشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل، 50پولنگ سٹیشن حساس قرار

Dec 21, 2020 | 19:37:PM
پی ایس 52ضمنی الیکشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل، 50پولنگ سٹیشن حساس قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمشن نے عمرکوٹ پی ایس 52پر ہونے ضمنی الیکشن کے حوالے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ، 50پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے پی ایس 52پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے عمرکوٹ کادورہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18 جنوری 2021کو حلقہ میں الیکشن کمیشن کے زیر نگرانی ضمنی انتخابات صاف شفاف طریقے سے کرائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس 52پر کل 12امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر عمرکوٹ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سید امیرعلی شاہ ،ڈی ڈی اے کی جانب سے ارباب غلام رحیم جبکہ 10آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔پی ایس 52میں کل 128پولنگ اسٹیشن اور 423 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ 50 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پی ایس 52میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 54ہزار 1سو 87 ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں پانی اور بجلی سمیت سب سہولیات موجود ہیں۔ رینجرز اور پولیس کے جوان سکیورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے۔