وہیں سے شروع کروں گاجہاں سے چھوڑا تھا،فروغ نسیم کا صحتیابی کے بعد ویڈیو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ کام پرواپس آگیاہوں اوروہیں سے شروع کروں گاجہاں سے چھوڑا تھا۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کورونا سے صحتیابی کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دعاوَں اورنیک خواہشات کااظہارکرنےوالوں کابےحدشکرگزارہوں۔وزیر قانون کاکہنا ہے کہ والدین کی گھرسے بےدخلی سے متعلق آرڈیننس پرفوری طورپرکام شروع کیاجائےگا،اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذپربھی جلدکام شروع کیاجائےگا،اینٹی ریپ آرڈیننس کے نفاذکےلئے سب کی مددکی ضرورت ہے۔