سینٹ انتخابات 10 فروری سے پہلے نہیں ہو سکتے، ا لیکشن کمیشن

Dec 21, 2020 | 20:08:PM

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے حکومتی خواہش پر پانی پھیرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق آئین کے تحت 10 فروری سے قبل سینٹ انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ حکومت قبل از وقت سینٹ الیکشن کرانا چاہتی ہے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چند روز سے سینٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں پر بھی آرا کا اظہار کیا گیا جس سے شکوک شبہات پیدا ہوئے جس کی وضاحت ضروری تھی، واضح رہے سینٹ کے نصف ارکان 11 مارچ 2021 کو اپنی 6 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ای سی پی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کی ذیلی شق تین کے تحت جو نشستیں میعاد مکمل ہونے کے بعد خالی ہوں گی ان پر انتخابات 30 دن سے پہلے نہیں ہوسکتے۔
ای سی پی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ 'آئین کے آرٹیکل 218(3)، 224(3) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 107 کے تحت سینٹ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے پر عزم ہے۔ 

مزیدخبریں