(24نیوز )حمزہ شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنا استعفاپیش کر دیا ہے۔پنجا ب اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنا استعفاپیش کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی کا فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔ پی ڈی ایم استعفوں پر جو بھی فیصلہ کرے گی، اس کی پابندی کریں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ہزار کوششوں کے باوجود پارٹی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اڑھائی سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ پاکستان اناڑیوں اور کنفیوژ حکمرانوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے جس کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں۔ نااہلوں کا ٹولہ اپنی ناکامیوں اور نالائقیوں کو چھپانے کے لئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد ظلم کی رات ڈھلنے اور ختم ہونے والی ہے۔ بہت جلد ملک میں ن لیگ کی قیادت میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھے گی۔لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کھوکھلی ہو چکی ہے۔ میں وثوق سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب تاریخ میں پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کی کہانی لکھی جائے گی تو اس میں نیب اور اس کا عمران خان نیازی کے سا تھ گٹھ جو ڑ سرفہرست ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے مقدمے یا نیب کی گرفتاری کی وجہ سے فکرمند نہیں بلکہ مجھے عام ریڑھی والے کی فکر ہے جس کےبچے بھوک سے تڑپ ر ہے ہیں، مجھے غریب آدمی کی بے بسی پر رونا آتا ہے۔
پنجا ب اسمبلی کے اپو زیشن لیڈر حمزہ شہبا ز کا استعفا آگیا
Dec 21, 2020 | 20:08:PM