پاکستان نے برطانیہ سے آنیوالے مسافروں پرپابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق پابندی کااطلاق کل رات12 بجے سے 29 دسمبر تک ہوگا،سول ایوی ایشن نے مسافروں کی آمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کااطلاق برطانیہ کیلئے 10 روزہ سفر کرنے والے مسافروں پر بھی ہوگا،ٹرانزٹ مسافر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، عارضی ویزہ کے حامل پاکستانیوں کو72 گھنٹے پرانی کورونا رپورٹ پر آنے کی اجازت ہوگی،مسافروں کو ایئرپورٹ پر سرکاری خرچے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانالازم ہوگا،اعلامیہ کے مطابق مسافروں کوگھر پر 7 دن قرنطینہ میں رہناہوگا،22 دسمبر سے آنیوالے مسافروں کو پاک ٹریلی ایپلی کیشن کااستعمال لازمی کرنا ہوگا،پابندی کے خاتمے کیلئے این سی او سی اجلاس میں 28 دسمبر کو نظرثانی کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد گزشتہ روزیورپی ممالک نے برطانیہ کیلئے سفری پابندیوں کااعلان کیاتھا،بیلجیم، ہالینڈ ، اٹلی،آسٹریااورجرمنی نے بھی برطانیہ کیلئے فضائی سفرپرپابندیاں لگا دی تھی ،اس کے علاوہ چیک ری پبلک نے برطانیہ سے آنےوالوں پرقرنطینہ کی انتہائی سخت پابندیوں کااعلان کیاتھا،آج سعودی عرب نے بین الاقوامی پرواز سروس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔