قائداعظم ٹرافی: نعمان علی کی پھر 5 وکٹیں، تعداد 61 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )قائداعظم ٹرافی میں ناردرن کے بولر نعمان علی نے پھر تباہ کن باﺅلنگ کرکے ایک اننگز میں 5 وکٹوں کا اعزاز حاصل کرلیا۔مگر اس کے با وجو د بلوچستان، ناردرن کے خلاف بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق قائداعظم ٹرافی میں ناردرن کے بولر نعمان علی کی پا نچ وکٹیں بھی کا م نہ آسکیں۔یو بی ایل گراﺅنڈ پر نعمان علی نے بلوچستان کے خلاف 107 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔یا د رہے کہ سیزن میں چھٹی بار انہوں نے ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں، یہی سبب ہے کہ ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔نعمان کی شاندار بولنگ کے باوجود بھی بلوچستان نے ناردرن کیخلاف پہلی اننگز میں 372 رنز اسکور کرکے 169 رنز کی برتری حاصل کرلی۔بلوچستان کے اکبر رحمن نے 82، عمران فرحت نے 77 اور ایاز تصور نے 69 رنز بنائے۔اسٹیٹ بینک گراﺅنڈ پر محمد اصغر اور شاہنواز دھانی کی شاندار بولنگ کی بدولت سدرن پنجاب، سندھ کیخلاف زیادہ بڑی برتری حاصل نہ کرسکا۔اصغر نے 4، شاہنواز نے 3 وکٹیں لیں، سدرن پنجاب 247 نز پر آﺅٹ ہوگئی۔نیشنل اسٹیڈیم پر سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز 7 وکٹ پر 351 رنز بناکر ڈکلیئر کی، سعد نسیم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔خیبر پختونخوا نے جواب میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک3 وکٹ پر 180 رنز بنالئے۔