بھارت کا یواین آبزرور کی گاڑی کونشانہ بنانے سے انکار، پاکستان نے جواب مسترد کردیا

Dec 21, 2020 | 22:18:PM

(24 نیوز)بھارتی وزارت خارجہ نے یواین آبزرور گروپ کی گاڑی کونشانہ بنانے کی ذمہ داری سے انکارکردیا،پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی ذمہ داری سے انکار کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ جان بوجھ کر یو این کی گاڑی کو نشانہ بنانا سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کی توہین ہے،یو این آبزرورکی سکیورٹی اور حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے، ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان یو این کی گاڑی پر حملے کی مذمت کااعادہ کرتا ہے،بھارت2003کی جنگ بندی کااحترام کرے۔پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ملٹری آبزرور گروپ کو قراردادوں کے مطابق مینڈیٹ کے تحت کام کرنے دے۔

مزیدخبریں