دبئی سے آئی فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Dec 21, 2020 | 22:23:PM

(24 نیوز) کسسٹم حکام کی لاہور ائیرپورٹ  پر کارروائی۔ دبئی سے آئی فونز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مسافر دبئی سے ایمریٹس کی پرواز پی کے 622 سے لاہور آیا۔ دوران چیکنگ مسافر کے جسم 17 آئی فونز برآمدہوئے۔ مسافر نے موبائلز اپنے جسم کے ساتھ مہارت سے چسپاں کئے ہوئے تھے۔ قبضے میں لئے گئے آئی فونز کی کل مالیت 25 لاکھ روپے ہے۔

مزیدخبریں