صر ف 9سا ل کی عمر میں کروڑوں ڈالر کمانے وا لا خو ش قسمت بچہ

Dec 21, 2020 | 23:01:PM
صر ف 9سا ل کی عمر میں کروڑوں ڈالر کمانے وا لا خو ش قسمت بچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )یو ٹیو ب پر ریان کاجی کئی برس سے کھلونوں پر اپنی رائے دے رہے ہیں اور دنیا بھر کی کمپنیاں ان کی مقبولیت کے پیشِ نظر  کھلونے بھیجتی ہیں،جس پر وہ اپنی ویڈیو بناتے ہیں۔ اس سال ریان کو اپنی ویڈیوز پر تین کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی  جو پاکستانی روپوں میں پانچ ارب کے برابر ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق صر ف 9 سال کی عمر کے ریان کاجی ٹٰیکساس میں رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کپڑوں کا اپنا برانڈبھی جاری کیا ہے جس کی وجہ سے روا ں سا ل 20 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مارکس اینڈ اسپینسر سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے بعد وہ بچوں کے لیے پاجامہ بنائیں گے اور اس سے وہ مزید رقم کماسکیں گے۔لیکن اس ننھے انفلوئنسر کا حال ہی میں نکلوڈیون کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے اور اس سے بھی کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے کیونکہ کمپنی ان کے نام سے ایک ٹی وی سیریز بنائے گی۔ریان کاجی کا یہ سفر پانچ سال پر محیط ہے انہوں نے مارچ 2015 میں اپنی پہلی ویڈیو بنائی تھی۔ اب وہ ہرروز کھلونے کے ڈبے کھولتے ہیں اور انہیں چلاکر دیکھتے ہیں۔ ریان کاجی کی غیرمعمولی کامیابی نے اپنے خاندان کی قسمت بدل دی ہے اور انہوں نے اپنا خاندانی نام گون سے ہٹاکر اسے   کاجی کا نام دیدیا ہے۔ یہ پورا خاندان مجموعی طور پر یوٹیوب کے 9 چینل چلاتا ہے۔ اب تک ان کی  ویڈیوز 12 ارب سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی  ہیں۔ریان کاجی کی صرف ایک ویڈیو پورے پلیٹ فارم پر  سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو   ہے ۔