پنجاب کی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

Dec 21, 2021 | 10:08:AM

  (24 نیوز)پنجاب حکومت نے تین افسروں کےتقرروتبادلے کر دیئے۔رضوان اکرم شیروانی کو مزید تین ماہ کیلئے ڈی جی ایکسائز کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شاہد کو ڈی سی منڈی بہاؤالدین لگا دیا گیا۔ رضوان اکرم شیروانی کو ڈی جی ایکسائز کا مزید تین ماہ کے لئے اضافی چارج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں خشک سردی کی لہر۔۔بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

رضوان نذیر کو ڈی جی ایف ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہےجبکہ محمد اکبر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن لگا دیا گیا۔ اسی طرح فاروق صادق کو ایڈیشنل کمشنر ریو نیو ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔

افسر وں کو نئی تعیناتی کا فوری چارج لینے کی ہدایت ۔

یہ بھی پڑھیں:کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید بڑھ کر 1 ارب 91 کروڑ ڈالر سے تجاوزکرگیا

مزیدخبریں