اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔۔۔پھر سے لاک ڈاؤن لگے گا ? وزیر اعظم مشکل میں پھنس گئے  

Dec 21, 2021 | 10:54:AM
اومی کرون ، کرسی خطرے میں
کیپشن: اومی کرون نے دنیا کے کئی علاقوں میں تباہی مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کیخلاف سخت لاک ڈاون کیخلاف برطانوی وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑگئی ۔کرسمس پر لاک ڈاون لگانے کی صورت میں تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی مل گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:اومی کرون سے امریکا میں پہلی ہلاکت ۔۔حکام نے تصدیق کردی
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم نے ایک بار پھر تباہی مچارکھی ہے اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کرسمس پر لاک ڈاون کی تجویز پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم اس سے قبل ہی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈاون لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کہا اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاون لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق ۔۔270نئے کیسز ریکارڈ