بچن فیملی مشکل میں۔ایشوریہ رائے سے سخت تفتیش۔۔ اہم خبر سامنے آ گئی

Dec 21, 2021 | 11:30:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پانچ گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کے بعد پیر کی رات دہلی کے دفتر سے نکل گئیں۔ ان سے پاناما پیپرز سے متعلق مبینہ غیر ملکی کرنسی کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی ایجنسی نے اس دعوے پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ اس نے اپنی رقم برٹش ورجن آئی لینڈ میں واقع ایک کمپنی میں رکھی تھی۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ 15 سالوں میں موصول ہونے والی غیر ملکی ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی جمع کرایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایشوریہ کو ایک آف شور کمپنی  امک پارٹنر  کی ڈائریکٹر نامزد کیا گیا تھا جو 2004 میں برٹش ورجن آئی لینڈز میں قائم کی گئی تھی۔ یہ کمپنی پاناما کی ایک قانونی فرم موساک فونسیکا نے رجسٹر کی تھی جس نے 50,000 ڈالر کا سرمایہ ادا کیا تھا . اداکار نے مبینہ طور پر 2009 میں کمپنی چھوڑ دی تھی اور اسے دبئی میں مقیم  بی کے آر آرڈینس نے حاصل کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

یہ تیسری بار ہے جب ایشوریہ رائے بچن کو مرکزی ایجنسی نے سمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے اداکارہ کو پہلے دو بار سمن جاری کیا تھا لیکن انہوں نے مزید وقت مانگا تھا۔

ای ڈی 2016 سے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس نے بچن خاندان کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان سے آر بی آئی   کی لبرلائزڈ ریمیٹینس اسکیم (LRS) کے تحت 2004 سے غیر ملکی ترسیلات کی وضاحت کرنے کو کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:" لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں"۔!!!طلبہ نے چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی

سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن دہلی میں ای ڈی کے دفتر سے پوچھ گچھ کے بعد  ابھیشیک بچن اور آرادھیا بچن کے ساتھ ایئرپورٹ پر تصویریں تصویر کھنچوائی۔

واضح رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں یہ الزامات شامل ہیں کہ دنیا کے امیر اور طاقتور افراد نے ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور اکاؤنٹس، یا شیل کمپنیاں قائم کیں۔

مزیدخبریں