بلدیاتی الیکشن میں شکست ۔۔۔وزیراعظم عمران خان پارٹی پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کی شکست پر پارٹی پر برس پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے غلط انتخاب کو تحریک انصاف کی خراب کارکردگی کی بڑی وجہ قرار دیا۔اپنے ٹویٹر اکاونٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور اس کی قیمت ادا کی، جس کی بڑی وجہ امیدواروں کا غلط انتخاب تھا‘۔عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے اور ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی حکمت عملی کی نگرانی خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مزید قوت کیساتھ ابھرے گی ۔
تحریک انصاف نےپختونخوا بلدیاتی انتخابات کےپہلےمرحلے میں غلطیاں کیں اورخمیازہ بھگتا۔غلط امیدواروں کاانتخاب ایک کلیدی سبب تھا۔اب سےمیں KP کےدوسرے مرحلےسمیت ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کےحوالےسے تحریکی حکمت عملی کی بذات خودنگرانی کرونگا۔تحریک انصاف مزیدقوت کیساتھ ابھرے گی،انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2021
واضح رہے کہ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن کے پہلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا سے مزید 4افراد جاں بحق ۔۔270نئے کیسز ریکارڈ