میچ کھیلتے ہوئے قومی کرکٹر کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔۔ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے قومی کرکٹر عابد علی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: تعصبانہ رویہ۔۔ گریم سمتھ اور مارک باؤچر کے خلاف تحقیقات کا جلد آغاز
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کا میچ جاری تھا کہ قومی کرکٹر عابد علی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق عابد علی عابد علی کو کندھے میں درد کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، عابد علی ڈریسنگ روم میں موجود تھے جب انہیں درد محسوس ہوئی۔34 سالہ نوجوان اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کے کئی طبی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔
قائداعظم ٹرافی کے 30ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور کے پی مد مقابل ہے، عابد علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یاسر شاہ پر ریپ میں معاونت کا مقدمہ۔۔ پی سی بی نے بڑا اعلا ن کر دیا