ٹرین میں بم ۔ جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

Dec 21, 2021 | 12:48:PM
بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار، فائل فوٹو
کیپشن: بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے ون فائیو پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ فرید ایکسپریس ٹرین میں بم ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ  کے ساتھ ٹرین روک کر سرچ آپریشن کیا مگر کچھ نہ ملا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

واضح رہے فرید ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا،بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کی شناخت وسیم اکرم کے نام سے ہوئی جو کہ کنگن پور کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    الیکشن میں بدترین شکست۔۔ صوبائی وزیر کے تیور ہی بدل گئے

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  گزشتہ رات وسیم اکرم نامی شخص نے 15 پر جھوٹی اطلاع دی تھی کہ لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کے آخری بوگی میں بم نصب ہے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ  کے ساتھ مل کر ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن کیا تھا، بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قصور پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کیا۔
 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  وسیم اکرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے،15پر جھوٹی کال کرنا قانوناً جرم ہے جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کا کیس۔۔اگلے چند گھنٹے انتہائی اہم