(ویب ڈیسک)بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں شکست پر کے پی کے حکومت بھی پریشان ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔جبکہ تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں بھی طلب کرلیں۔صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن میں شکست ۔۔۔وزیراعظم عمران خان پارٹی پر برس پڑے
تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن میں شکست ۔۔۔کے پی حکومت بھی پریشان
Dec 21, 2021 | 12:57:PM