ایسا لباس کیوں پہنا۔۔سلمان خان کترینہ کیف پر برس پڑے۔۔بعد میں کیا ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ قصہ 2012 کا ہے جب سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی عکس بندی میں مصروف تھے، سیٹ پر ایک ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے ہر سننے والے کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کے ماضی کے تعلق کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن ایک واقعہ ایسا بھی ہے جس سے مداح یقینی طور پر ناواقف ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہوا کچھ یوں تھا کہ سلمان اپنے سین کو عکس بند کروانے کے انتظار میں ہیروئن کترینہ کا انتظار کررہے تھے، کترینہ جیسے ہی اپنی وینیٹی وین سے باہر آئیں تو انہوں نے ایسا لباس زیب تن کر رکھا تھا جو سلمان کو پسند نہیں آیاجس پر دبنگ خان کچھ خفا ہوگئے اور پاس رکھا ڈنڈا اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 11 ویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی سے پہلے ایسا خط لکھا جسے پڑھ کر سب کے ہوش اڑ گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان نے کترینہ کے سامنے ڈنڈا بھی لہرایا اور اس طرح کا لباس پہننے کی وجہ پوچھی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر کبیر خان کی خواہش پر یہ لباس پہنا، اس پر سلمان نے کبیر خان سے بھی تلخ لہجے میں بات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس تمام صورتحال کودیکھتے ہوئے کترینہ نے کرینہ کپور کو فون کیا، جو کچھ فاصلے پر اپنی فلم کی شوٹنگ کررہی تھی، کترینہ نے کرینہ کپور سے فلم کے سیٹ پر آکر سلمان خان سے بات کرنے کا کہا جس پر کرینہ نے فوری وہاں پہنچ کر معاملے کو سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن کیوں ہوئی۔۔ وجہ سامنے آگئی