اسلام آباد ہائیکورٹ ۔۔وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ آگیا 

Dec 21, 2021 | 14:02:PM
وزیراعظم عمران خان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد  ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے ۔۔مریم نوا ز کا بلدیاتی الیکشن پر رد عمل

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا، صادق اور امین نہ رہے لہٰذا عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا جائے۔

یہ  درخواست گزار گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اوردرخواست واپس لینےکی متفرق درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن  واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی رٹ پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے ۔۔شہباز شریف