اغوا کے بعد لڑکی ایک ماہ تک قید۔۔ ظالموں سے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Dec 21, 2021 | 14:47:PM

(24 نیوز) معاشرے میں زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ، معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار کے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا کے بعد ایک ماہ تک زیادتی کرنیوالے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے بتایا کہ گرفتار ملزم ذیشان اور عثمان لڑکی کو ورغلا پھسلا کر رائیونڈ مکان میں لے گئے۔

ملزم تقریباً ایک ماہ تک لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ 17سالہ لڑکی کو بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ملزموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زیادتی کے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول دو حصوں میں تقسیم ۔۔حتمی فیصلہ ہو گیا

مزیدخبریں