پا کستان کابابر کروز میزائل ون کا کامیاب تجربہ ۔۔وزیراعظم، صدر مملکت، آرمی چیف کی مبا رکباد

Dec 21, 2021 | 15:12:PM
آئی ایس پی آر
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان نے بابر کروز میزائل ون کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی سٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا ۔جب کہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر,کمانڈر آرمی سٹریٹیجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نےبھی تجربےکامشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ ۔۔وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ آگیا

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، جوائنٹ چیفس ، سروسز چیف ،ڈی جی سٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں کومبارکباد دی۔ڈی جی سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کا کہنا تھاکہ بابر کروز میزائل ون کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے ۔۔مریم نوا ز کا بلدیاتی الیکشن پر رد عمل