(ویب ڈیسک)کوروناویکسین کی سرٹیکفیٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر لگانے پر ایک نوجوان عدالت پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ مکمل
تفصیلات کے مطابق کیرالہ کی عدالت میں ایک پٹیشن دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ پر مودی کی تصویر لگانا غیر قانونی ہے ۔عدالت نے پٹیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔جبکہ عدالت نے مدعی پرایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیاجو چھ ماہ میں اداکرنا ہوگا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بظاہر یہ دعویٰ ایک سیاسی چال لگتا ہے جو اپنی تشہیر کیلئے دائرکیا گیا۔
عدالت نے مزید کہا کہ جب عدالت کے پاس اور بھی بہت سی کیسززیر التوا ہیں mتو ایسی درخواستوں کی گنجائش عدالت کے پاس نہیں بچتی ۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے حملہ کیا تومنہ توڑ جواب دیں گے ،ایران
کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پر مودی کی فوٹو کیوں لگائی ؟؟نوجوان کو عدالت جانا مہنگا پڑگیا
Dec 21, 2021 | 15:48:PM