2021 کے 5 ارب پتی کون ۔۔اہم نام سامنے آگئے

Dec 21, 2021 | 17:14:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے 5 سب سے زیادہ منافع کمانے والےارب پتیوں سے متعلق اہم خبر،کوویڈ اور لاک ڈاءون کے باوجود ان کی دولت میں 2021 کے دوران 266.4 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ منافع کمانے والےارب پتیوں میں پہلے نمبر پر ٹیسلا کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک رہے، جنہوں نے تقریباً 87.4 بلین ڈالر کے منافع کمایا۔ جس سے وہ 243 ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی کی صف میں شامل ہو گئے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے اثاثے 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

  یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حملہ کیا تومنہ توڑ جواب دیں گے ،ایران
"ٹیسلا" کے مالک کی دولت میں اضافہ ہونے کے ساتھ اس کے حصص میں 27.79 فیصد اضافے کی بدولت 932.57 فی حصص کی قیمت پر اس سال کے آغاز سے گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے اختتام تک اس کی مارکیٹ ویلیو 936.55 بلین تک پہنچ گئی۔

 دوسرے نمبر پر فرانسیسی فیشن میگنیٹ برنارڈ آرناولٹ رہے۔  ان کی کمپنی LVMH (LVMH)، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی لگژری اشیاء کی کمپنی ہے کے حصص میں اضافہ ہوا۔رواں سال کے دوران تقریباً 50.9 بلین ڈالرجس کی وجہ سے ان کی دولت تقریباً 165 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ آرنالٹ، جو یورپ کے امیر ترین آدمی ہیں دنیا کے ارب پتیوں میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

تیسرے نمبر پرآنے والے لیری پیج امریکی بزنس مین اور گوگل سرچ انجن کے بانیوں میں سے ایک سرگئی برن کے ساتھ ہیں، جس نے 43.9 بلین ڈالر کے منافع کے ساتھ ان کی کل دولت کو 126 بلین ڈالر تک پہنچا دیا۔  
  یہ بھی پڑھیں: 2سروالی بچی کی پیدائش ۔۔ڈاکٹروں کے ہوش گم، دیکھنے والوں کا رش
 گوتم اڈانی 2021 میں سب سے زیادہ منافع کمانے والےارب پتیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 42.5 بلین ڈالر کا فائدہ اٹھایا ۔جس سے ان کی کل دولت 76.3 بلین ڈالر ہو گئی۔ 

 بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں ان کو دنیا میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ، جب کہ سرگئی برن نے 41.7 بلین کمائےجس کی کل دولت 122 ارب ڈالر ہے۔ سرچ انجن "گوگل" کی پیرنٹ کمپنی الفا بٹ کے حصص میں اس سال 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہےجس سے اس کا مارکیٹ سرمایہ تقریباً 1.88 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزیدخبریں