فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

Dec 21, 2021 | 17:55:PM

(24نیوز)پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 450 روپے ہوگیا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 553 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر ایک ہزار 797 ڈالر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروس کتنے دنوں کیلئے معطل ۔۔سوشل میڈیا صا رفین کیلئے بڑی خبر

مزیدخبریں