نعرے، وعدے، جھوٹ، لوٹ مار کا بازار گرم اور حکومتی کارکردگی صفر ہے۔۔مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا آپ سمیت سلیکٹرزکی سلیکشن اچھی نہیں تھی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ووٹ اور امیدوار چوری کے ہوں تو یہی حال ہوتا ہے۔ نعرے، وعدے، جھوٹ، لوٹ مار کا بازار گرم اور کارکردگی صفر ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام مسائل کا شکار ہوں تو یہی حال ہوتا ہے جو کے پی میں عمران مافیا کا ہوا، اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔انہوں نے کہا کہ معاملہ آپ کے امیدواروں کی سلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہوجاتا۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیات انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست عوامی غصے کا اظہار ہے ‘شہباز شریف