(24نیوز)نجی یو نیورسٹی کے گیٹ پر نامعلوم لڑکوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ، نامعلوم لڑکے زبردستی یونیورسٹی میں گھسنا چاہتے تھے۔کچھ لڑکوں نے روکنے پر یونیورسٹی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی، ایک نوجوان نے فائرنگ شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی میں نجی یونیورسٹی کے گیٹ پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل، موبائل ویڈیو میں شلوار قمیض میں ملبوس مسلح شخص دکھائی دیتا ہے۔ مسلح شخص کو یونیورسٹی گیٹ پر مامور سکیورٹی گارڈز نے نہ روکا،اس کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈز کمرے میں چھپ گئے۔ دھکم پیل کے دوران مسلح شخص ہوائی فائرنگ کرتا نظر آتا ہے۔واقعہ دیکھ کر طالبات خوفزدہ ہو گءیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور غیر محفوظ۔۔ زیادتی کے481واقعات
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نےواقعہ پر نوٹس لے لیا۔ ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر محمد عابد خان کاکہناتھا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، فائرنگ میں ملوث ملزم کو ٹریس کیا جارہا ہے، جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سکو ل کے بچوں کی بس پر فائرنگ ۔۔خوف وہراس،بھگدڑمچ گئی