(ما نیٹرنگ ڈیسک) سکول کی کتابوں کی کمی پر تحقیقات کے تحت لیبیا کے وزیر تعلیم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لبی پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم موسیٰ المقریف کو پیر کو گرفتار کیا گیا اور انہیں ممکنہ لاپرواہی پر تحقیقات کے تحت حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نصابی کتب کی طباعت کے معاہدے اور وجوہات کا تعین کرنے کےلیے انکوائری جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نجی یو نیورسٹی میں نامعلوم لڑکوں کی فائرنگ،طالبات میں خوف وہراس۔۔ ویڈیو وائرل
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیس میں وزیر برائے منصوبہ بندی سمیت متعدد دیگر افسران بھی مطلوب ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ معمر قذافی کے دور سے لیبیا کے حکام ستمبر میں تعلیمی سال کے آغاز پر ہر طالب علم کو مفت نصابی کتب فراہم کرنے کے لیے بجٹ مختص کرتے ہیں۔
یا د رہے کہ لیبیا کی درسگاہوں میں ابھی بہت سی کتابوں کی فراہمی باقی ہے جس کی وجہ سے طلبا صرف کتابوں کی فوٹو کاپیاں بنانے پر مجبور ہیں، جو ہر کلاس کو دی گئی ہیں۔ اس پرسینکڑوں دینارخرچ آرہا ہے۔لیبیا میں کئی سٹیشنری اور دفتری سامان کی دکانوں نے اس صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کتابوں کی زیادہ قیمت والی کاپیاں فروخت کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور غیر محفوظ۔۔ زیادتی کے481واقعات