خاتون کی ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کی اپنی ویڈیو وائرل

Dec 21, 2021 | 21:53:PM

(24نیوز)شہر اقتدار میں بھی خواتین محفوظ نہیں،خاتون کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والا شخص  پوچھ گچھ پر بھاگ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ زوبیہ خورشید راجہ کے سا تھ اسلام آبا د کےایف 6 میں پیش آیا ، خاتون کا کہنا تھا کہ میں اور میری دوست اے ٹی ایم استعمال کرنے گئے تھے, محسوس ہوا کہ ایک شخص پارکنگ کے قریب ہماری چوری چوری ویڈیو بنارہا ہے ۔جب ہم نے  اس سےویڈیو کے متعلق پوچھا اور کہا کہ  کہ وہ ہمیں اپنا فون دکھائے تؒؒب ہمیں ویڈیوز کا پتہ چلا ۔خاتون کا کہنا تھا کہ جب میں نے موبائل مانگا تو وہ شخص بھاگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم گرفتار۔۔

مزیدخبریں