(24 نیوز)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا اذلان عسکری ان سے بہت محبت کرتا ہے۔انسٹا گرام پر ماہرہ خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں ماہرہ خان اپنے بیٹے کے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلق سے متعلق بات کر رہی ہیں۔ماہرہ خان کا وائرل کلپ میں بتانا ہے کہ ان کا بیٹا اذلان ان کا بہت خیال رکھتا ہے، شوٹنگ سے جب وہ تھکی ہاری گھر پہنچتی ہیں تو اذلان ان کے پاؤں دباتا ہے۔ماہرہ خان نے بتایا کہ اذلان ان سے بہت محبت کرتا ہے، وہ جب بھی اذلان کو گھر میں نظر آ تی ہیں وہ ان سے گلے لگانے کو کہتا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کس سے ڈرتے ہیں۔؟۔فین کے سوال پر شاداب کا حیران کن جواب