دھند کا راج برقرار، موٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) موٹروےایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے، موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر ہقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتاہے،روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں،موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔