(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر ایک بار پھر ان ایکشن ہو گیا۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے،الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو سیاسی جماعتوں کو طلب کرلیا ،پی ٹی آئی کے عامر کیانی کی درخواست پر کارروائی کا آغازکیاگیا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ،جے یو آئی ،جماعت اسلامی کو نوٹسز جاری کر دیئے ،پاکستان مسلم لیگ ن ، سمیت دیگر جماعتیں بھی طلب کرلیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑادھچکا، دو اہم رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے