پاکستانی کرنسی روز بروز اپنی قدر کھونےلگی

Dec 21, 2022 | 10:54:AM

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرنسی روز بروز اپنی قدر کھونےلگی ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا ۔

 کاروبار کے آغاز میں ہی   ڈالر مزید  مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب حکومت روپے کی قدر بہتر کرنے کیلئے کو شاں ہے،اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے بعد روشن پینشن سیونگ پلان بھی متعارف کرادیا۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے روشن پینشن سیونگ پلان متعارف کرادیا ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن پینشن پلان کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے منسلک کردیا،  اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن پینشن پلان منی مارکیٹ اور فنڈز ایکوٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریگا،روشن پیشن پلان اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرض کی سہولت بھی فراہم کرے گا ،روشن پیشن سیونگ پلان حادثات اور معذوری میں تحفظ فراہم کرنے کی سہولت مہیاکریگا۔

مزیدخبریں