(ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد کر دی ، افغان وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
افغان میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں تمام سرکاری و نجی جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے ، لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر بھی پابندی عائد ہے ۔
ضرور پڑھیں :مہنگی گھڑیاں پہن کر گھومنے والوں کیلئے وارننگ
خیال رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے صرف پرائمری جماعت تک لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت دی تھی ۔ پہلے جامعات میں خواتین کو علیحدہ کلاسز کی شرط کیساتھ اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی مگر اب اس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔