حکومت نے شہریوں کی مٹھاس چھین لی،مرغی بھی پہنچ سے دور

لاہور میں مرغی اور چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا

Dec 21, 2022 | 11:37:AM
مرغی , چینی ,امریکی ڈالر ,انٹر بینک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے شہریوں کی مٹھاس چھین لی،مرغی بھی پہنچ سے دور ۔لاہور میں مرغی اور چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔


مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مرغی کی فی کلو قیمت 23 روپے اضافے کے بعد 467 روپے ہو گئی ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 100 روپے کلو ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی روز بروز اپنی قدر کھونےلگی ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا ۔کاروبار کے آغاز میں ہی   ڈالر مزید  مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔