گورنر پنجاب غیر آئینی اقدام سے باز رہیں :فواد چوہدری

Dec 21, 2022 | 14:58:PM

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی رولنگ آ چکی ہے، اعتماد کا ووٹ آج نہیں کیا جا سکتا، گورنر پنجاب کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے باز رہنا چاہئے۔ آرٹیکل 109 بالکل واضح ہے، جب تک اجلاس ختم نہ ہو نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، اس لئے گورنر پنجاب کسی بھی ایڈونچر سے باز رہیں، یہ گورنر راج کس قانون کے تحت لگائیں گے، یہ نہیں لگ سکتا۔

ضرور پڑھیں :وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو کیا ہوگا؟
سابق وفاقی وزیر نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اور اسمبلیوں کی تحلیل کا کام جمعہ سے شروع ہو جائے گا، عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، کے پی اور پنجاب اسمبلی الگ الگ نہیں بلکہ دونوں بیک وقت تحلیل کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی مقصد ہے، الیکشن سے بھاگنا، انہوں نے ووٹ کو عزت دو سے الیکشن سے بھاگو کا سفر تیزی سے طے کیا ہے۔پرویز الہی وزیر اعلی ہیں اور رہیں گے، ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی پیش رفت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں