(24 نیوز)مسلم لیگ (ق)کی پارلیمانی پارٹی نے پرویز الٰہی کی قیادت پراعتمادکااظہارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ (ق)کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں تمام ارکان کی شرکت کی ،اجلاس میں سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
پارلیمانی پارٹی نے پرویز الٰہی کی قیادت پر بھرپوراعتمادکااظہارکیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ دل وجان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے ۔
پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا،ارکان پارلیمانی پارٹی نے کہاکہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میںپرویز الٰہی، سبطین خان کوووٹ دیں گے ،پرویز الٰہی کی قیادت میں متحداور یکجا ہیں ۔
ارکان کا مزید کہناتھا کہ پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اختلافات کا پروپیگنڈا کرنےو الوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے،چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی حمایت کردی