رانا ثنا اللہ کا اسمبلی سیل کرنے کا بیان، مونس الٰہی نے اہم ٹوئٹ کردی 

Dec 21, 2022 | 18:18:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی وزیراعلیٰ ہاﺅس پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ پر مونس الٰہی نے کہاکہ میں سی ایم ہاؤس پہنچ گیاہوں،راناثنااللہ آپ کب سیل کرنے آرہے ہیں،مونس الٰہی کا کہناتھا کہ پنجاب میں سب کچھ کنٹرول میں ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیرد اخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاتھا کہ پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو اسمبلی کو سیل کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کااظہار

مزیدخبریں