سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ 

Dec 21, 2022 | 18:34:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی، سبطین خان، گورنر بلیغ الرحمان، تبدیلی، صدر مملکت، خط لکھنے کا فیصلہ
کیپشن: سبطین خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کی تبدیلی کیلئے صدرِ مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سبطین خان صدرِ مملکت کو گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سبطین خان اپنے خط میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں گے اور ان کی تبدیلی کی درخواست کریں گے۔
خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے ایڈوائس کی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی نے اس ایڈوائس کے خلاف رولنگ دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی حمایت کردی