(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کی تبدیلی کیلئے صدرِ مملکت کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سبطین خان صدرِ مملکت کو گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سبطین خان اپنے خط میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں گے اور ان کی تبدیلی کی درخواست کریں گے۔
خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے ایڈوائس کی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی نے اس ایڈوائس کے خلاف رولنگ دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی حمایت کردی