پرویز الٰہی کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ، عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گی، فواد چودھری

Dec 21, 2022 | 19:35:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے ،عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ پنجاب میں سیاسی صورتحال بدل رہی ہے، اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے نہیں ،ان کاکہناتھا کہ چودھری پرویز الٰہی کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے ، ق لیگ کے تمام ارکان نے پرویز الٰہی پر اعتماد کااظہار کیا، عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی ، پی ڈی ایم کےاقدامات کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمارے ایم پی ایز کو پیسوں کی آفرز کی جارہی ہیں ، آصف زرداری کی جانب سے ارکان سے رابطے کئے گئے، انہوں نے ایم پی ایز کو 5 ،5 کروڑ کی آفر کی ،ایم پی ایز کی جانب سے اس آفر کوٹھکرانے پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔
فوادچودھری کاکہناتھا کہ سپیکر نے گورنر کے اقدامات کو غیر آئینی قراردیا ہے ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہے گورنر اعتماد کے ووٹ کیلئے 10 دن کا وقت دے گا،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم رہنما کہتے تھے الیکشن کیلئے تیار ہیں اسمبلیاں توڑ دیں ، اب اسمبلیاں تحلیل کررہے ہیں تو یہ جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں ۔
حماد اظہر نے کہاکہ کل گورنرہاﺅس کے سامنے اجتماع کاانعقاد کیا جائے گا،کل اسمبلی کے باہر جمع ہوں گے، کسی کو کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے،ان کاکہناتھاکہ کل شام 5 بجے تحریک انصاف قیادت وکارکن بڑی تعداد میں اسمبلی کے باہر ہوں گے، لاٹھی برسائیں یاگولی چلائیں یہ ہمیں روک نہیں سکیں گے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عوام باشعور ہو گئے، دوبارہ یہ سب نہیں ہونے دیں گے، عوام خودسوموٹو لیں گے، خاموش تماشائی بن کر نہیں رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ

مزیدخبریں